Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے ٹیم کا اعلان ہوا تو اس میں جنید خان کا نام نہ دیکھ کر سب ہی حیران ہوئے۔ جنید خان نے ایشیا کپ میں پاکستان کے لیے اچھی پرفارمنس دی مگر اس کے باوجود مشکل دورے کے لیے انھیں ٹیم میں جگہ نہیں ملی۔
اپنے وڈیو پیغام میں انضمام الحق نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف جنید خان کو ٹخنے کی سنجیدہ نوعیت کی انجری ہوئی تھی تاہم اس کے بعد جنید خان نے نیشنل ٹی ٹوئنٹی میں فٹنس حاصل کی مگر سلیکشن ٹیم یہ سمجھتی ہے کہ جنید خان کو ابھی تھوڑا ٹائم اور دینا چاہیے۔ انضمام الحق نے کہا کہ جنید خان ورلڈکپ کیلئے تیار کیے گئے کھلاڑیوں کے پول میں شامل ہیں۔
جنید خان کی پرفارمنس کی بات کی جائے تو انھوں نے 2018 میں صرف پانچ ون ڈے میچز کھیلے جس میں انھوں نے سات کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ ایشیا کپ میں ٹیم میں ہونے کے باوجود انھیں موقع نہیں دیا گیا تاہم جب بنگلہ دیش کے خلاف وہ پلئینگ الیون کا حصہ بنے تو چار کھلاڑی آوٹ کر دیے۔
جنید خان اب تک 71 ون ڈے میچز میں 27 کی اوسط سے 104 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں جو ان کے ڈیبیو کے بعد سے پاکستان کی جانب سے کسی بھی فاسٹ بولر کی سب سے زیادہ وکٹیں ہیں۔ شائقین کا ماننا ہے کہ جنید خان کو بار بار ڈراپ کر کے ان کے ساتھ زیادتی کی جا رہی ہے۔
#Pakistan