Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ انجری کا شکار قومی آل راؤنڈر حارث سہیل نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں فٹنس بحالی پروگرام شروع کریں گے۔ پی سی بی کے مطابق حارث سہیل اگلے ہفتے سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ٹریننگ کا آغاز کریں گے اور ڈاکٹر سہیل سلیمی کی زیر نگرانی انجری سے صحتیابی کا عمل مکمل کریں گے۔
پی سی بی کے مطابق ڈاکٹر سہیل روزمرہ کی بنیاد پر قومی ٹیم کے فزیو کلیفی ڈیکون کو رپورٹ کریں گیں۔ حارث سہیل کے مطابق بین الاقوامی دورے کے دوران انجری ہونا ان کیلئے انتہائی افسوس نا ہے، امید تھی کہ دوسرے ٹیسٹ سے پہلے فٹ ہو جاؤں گا مگر انجری سے مکمل چھٹکارا حاصل نہیں کر سکا۔
حارث سہیل نے امید ظاہر کی کہ وہ اگلے چار ہفتوں میں انجری سے نجات حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔
#Pakistan