Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

گزشتہ دنوں اظہر علی نے محدود اوورز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے ٹیسٹ کرکٹ پر توجہ مرکوز رکھنے کا اعلان کیا تھا۔ انھوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں 10 ہزار رنز اسکور کرنے کو اپنا ہدف قرار دیا تھا تاہم اس اعلان کے بعد اظہر علی کی بیٹنگ میں نکھار آنے کے بجائے گراؤ نظر آ رہا ہے۔
نیوزی کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں اظہر علی پہلا ٹیسٹ جتوانے میں ناکام رہے اور جنوبی افریقہ پہنچے تو سینیئر کھلاڑی کی حیثیت سے ان سے کافی توقعات تھیں مگر وہ پورے دورے میں خاطرخواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے۔
اظہر علی اب تک 5 اننگز میں صرف 44 رنز بنا سکے ہیں جس میں سے دو مرتبہ وہ صفر کی خفت کا شکار ہوئے اور چار اننگز میں ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہو سکے۔
اظہر علی اب تک جنوبی افریقہ میں جنوبی افریقہ کیخلاف 6 ٹیسٹ میچز کھیل چکے ہیں اور 16 کی اوسط سے صرف 177 رنز بنا پائے ہیں۔
#Pakistan in South Africa 2018/19#Pakistan#South Africa