Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بیٹنگ میں سرفراز احمد کی فارم شاید تشویش کا باعث ہے تاہم وکٹ کیپنگ میں وہ آنے والے مواقع ضائع نہیں کر رہے۔ جنوبی افریقہ کیخلاف تیسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں کپتان سرفراز احمد نے پانچ کیچز پکڑے اور ٹیسٹ کرکٹ میں انھوں نے چوتھی مرتبہ یہ کارنامہ انجام دیا۔
اسی اعزاز کے ساتھ سرفراز احمد بھارتی وکٹ کیپر مہندر سنگھ دھونی کے برابر کھڑے ہو گئے جو سرفراز احمد سے کئی زیادہ ٹیسٹ میچز کھیل کر ایک اننگز میں چار مرتبہ پانچ یا اس سے زائد کیچز پکڑ چکے ہیں۔
سرفراز احمد نے ایک مرتبہ پھر اننگز میں پانچ کیچز لیے تو وہ پانچ مرتبہ یہ کارنامہ انجام دینے والے ایشیا کے واحد وکٹ کیپر بن جائیں گے۔
#Pakistan in South Africa 2018/19#Pakistan#India#South Africa