Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان کے کامیاب ترین بیٹسمینوں میں سے ایک محمد یوسف نے ورلڈکپ کیلئے تجویز دے دی جس پر شائقین کرکٹ حیران ہیں۔ اپنے ایک انٹرویو میں محمد یوسف نے کہا کہ اظہر علی اور اسد شفیق کو ورلڈکپ کی ٹیم میں شامل کرنا چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ اسد شفیق کے ساتھ ہمیشہ زیادتی ہوئی اور انھیں ایک دو ون ڈے میچز کے بعد ٹیم سے ڈراپ کیا جاتا رہا ہے۔
محمد یوسف نے کہا کہ اسد شفیق کو چھ، سات میچز ایک ساتھ دیے جائیں اگر وہ پرفارمنس دکھانے میں ناکام رہیں تو انھیں ہمیشہ کیلئے ہی ڈراپ کر دیا جائے۔ اسد شفیق نے پاکستان کیجانب سے آخری ون ڈے جنوری 2017 میں کھیلا تھا۔ اس کے بعد سے وہ ون ڈے ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔ مڈل آرڈر بیٹسمین نے 60 ون ڈے میچز میں 24 کی اوسط سے 1,336 رنز بنا رکھے ہیں۔