Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

آسٹریلوی کرکٹرز عثمان خواجہ اور ایرون فنچ نے پاکستان میں کھیلنے پر مشروط رضامندی ظاہر کر دی ہے۔ پی سی بی نے کرکٹ آسٹریلیا کو پانچ ون ڈے میچز کی سیریز کے دو میچز پاکستان میں کھیلنے کی دعوت دی تھی تاہم کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے اب تک کوئی حتمی جواب سامنے نہیں آیا۔
ون ڈے ٹیم کے کپتان ایرون فنچ سے جب اس بارے میں پوچھا گیا تو انھوں نے کہا کہ پاکستانی فینز کرکٹ کیلئے کافی پرجوش ہیں، وہاں کرکٹ واپس آئے تو خوش آئند ہو گا تاہم اس کا فیصلہ کھلاڑی نہیں کرکٹ آسٹریلیا نے کرنا ہے۔
عثمان خواجہ نے کہا کہ وہ پاکستان میں پیدا ہوئے ہیں اور وہاں کھیلنا ان کیلئے کوئی مسئلہ نہیں تاہم پاکستان جانے یا نہ جانے کا فیصلہ ان کے ہاتھ میں نہیں اور بورڈ جو کہے گا وہ وہی کرنے کے پابند ہوں گے۔
#Pakistan#Australia