Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

آسٹریلوی کرکٹ بورڈ نے اپنی ٹیم کیلئے نئی کٹ بنا کر ماضی کی یادیں تازہ کر دیں۔ اب دیگر ممالک کے فینز بھی اپنی ٹیم کو پرانی کِٹس میں دیکھنا چاہتے ہیں۔ آسٹریلیا کی جانب سے 80 کی دہائی میں استعمال کی جانے والی کِٹ بھارت کے خلاف ون ڈے سیریز میں استعمال ہو گی۔ پاکستان کی بات کی جائے تو 1992 اور 1999 کی کِٹس سب سے پسندیدہ سمجھی جاتی ہیں۔
آئی سی سی ورلڈکپ کے آفیشل ٹویٹر پر بھی 1999 کی کٹ پر فینز سے تجاویز مانگی گئی ہیں۔ فینز کہتے ہیں پاکستان کو بھی ایک مرتبہ پھر سے 1992 یا 1999 کی کِٹ بنانی چاہیے۔ پاکستان نے 1992 کے ورلڈکپ میں کامیابی حاصل کی اور 1999 میں ٹیم فائنل تک پہنچی تھی تاہم آسٹریلیا کے خلاف فائنل میں شکست ہو گئی تھی۔