Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

اسٹیو سمتھ کی مشکلات ہیں کہ کم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہیں۔ گزشتہ 10 ماہ سے انٹرنیشنل کرکٹ سے دور اسٹیو سمتھ بنگلہ دیش پریمیر لیگ میں کومیلا وکٹورینز کی نمائندگی کر رہے تھے مگر صرف دو میچز کھیلنے کے بعد وہ کہنی کی انجری کا شکار ہو گئے۔ سنجیدہ نوعیت کی انجری کے باعث اسٹیو سمتھ بنگلہ دیش پریمیر لیگ کا مزید حصہ نہیں ہوں گے۔
کومیلا وکٹورینز کے کوچ کے مطابق اسٹیو سمتھ نے ایم آر آئی کی رپورٹ آسٹریلوی فزیوتھراپسٹ کو بھیجی جس کے بعد انھیں فوری طور پر آسٹریلیا واپس آنے کی ہدایت دی گئی۔ اسٹیو سمتھ کومیلا وکٹورینز کی ٹیم کی کپتانی کے فرائض انجام دے رہے تھے۔
انھوں نے اپنے دو میچز میں محض 13 رنز اسکور کیے۔ اسٹیو سمتھ کی پابندی ختم ہونے کے بعد انھیں پاکستان کے خلاف ون ڈے ٹیم میں شامل کیے جانے کے امکان تھے تاہم اگر اسٹیو سمتھ دو ماہ میں فٹ نہ ہو سکے تو یہ آسٹریلوی ٹیم کیلئے بڑا دھچکا ہو گا۔