Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

بھارت ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اور کوچ روی شاستری کو آسٹریلوی سرزمین پر پہلی ٹیسٹ سیریز جیتنے پر اعزاز سے نوازا گیا ہے۔ سڈنی کرکٹ گراؤنڈ (ایس سی جی) کے چیئرمین کیجانب سے ویرات کوہلی اور روی شاستری کو ایس سی جی کی لائف ٹائم ممبرشپ دی گئی۔
ایس سی جی کے سربراہ نے بھارت کو تاریخی فتح پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا اور بھارت کا مقابلہ دیکھ کر بہت لطف اندوز ہوئے اور بھارت کی آسٹریلیا میں اس قسم کی کارکردگی قابل تعریف ہے۔ ان سے قبل بھارت کے سابق عظیم بیٹسمین سچن ٹنڈولکر اور ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان برائن لارا کو بھی یہ اعزاز مل چکا ہے۔
واضح رہے بھارت نے سیریز کا آخری میچ سڈنی میں کھیلا تھا جو کہ بارش کی مداخلت کے بعد ڈرا ہو گیا تھا۔ بھارتی ٹیم نے چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 1-2 سے فتح حاصل کی تھی۔ شاندار فتح پر بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے بھی اسکواڈ میں شامل ہر کھلاڑی کو بھاری انعامی رقم دی گئی۔