Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستانی ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ فارمیٹ میں شاندار واپسی کر لی ہے۔ فہیم اشرف نے 7 مہینے بعد ٹیسٹ ٹیم میں اپنی واپسی کی ہے۔ آخری مرتبہ انھوں نے گزشتہ سال جون میں انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ میچ کھیلا تھا جہاں انھوں نے 60 رنز کے عوض تین وکٹیں حاصل کی تھیں۔
جنوبی افریقہ کیخلاف تیسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں فہیم اشرف نے 15 اوورز میں 57 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو پویلین واپس بھیجا۔ فہیم اشرف کے چار ٹیسٹ میچز پر مشتمل کریئر کی یہ بہترین باولنگ بھی ہے۔
ان کے علاوہ محمد عامر، محمد عباس اور حسن علی نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ انجری سے صحتیاب ہو کر ٹیم میں واپسی کرنے والے شاداب خان ایک وکٹ لینے میں کامیاب ہوئے۔
#Pakistan in South Africa 2018/19#Pakistan#South Africa