Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کے آخری میچ میں جنوبی افریقہ کے اوپننگ بیٹسمین ایڈن مرکرم نے اپنی بہترین فارم کو برقرار رکھتے ہوئے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔ اننگز کی ابتداء میں ہی کپتان ڈین ایلگر محمد عباس کی گیند پر پویلین روانہ ہو گئے مگر ایڈن مرکرم نے پاکستانی بولرز پر اپنا دباؤ بنائے رکھا اور شاندار بیٹنگ کے جوہر دکھاتے ہوئے 90 رنز کی اننگز کھیلی۔ بدقسمتی سے مرکرم اپنی سنچری مکمل نہ کر سکے اور فہیم اشرف کی بولنگ پر آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔
اوپننگ بیٹسمین نے 124 گیندوں پر 16 چوکوں کی مدد سے 90 رنز بنائے تھے۔ ایڈن مرکرم نے پوری سیریز میں ہی پاکستان کے خلاف شاندار بیٹنگ کی اور پروٹیاز ٹیم کیجانب سے سیریز میں ٹاپ اسکورر ہیں جبکہ سیریز میں زیادہ رنز بنانے والے بیٹسمینوں میں شان مسعود کے بعد دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔ انھوں نے چار اننگز میں 45 کی اوسط سے 180 رنز بنائے ہیں۔
#Pakistan in South Africa 2018/19#Pakistan#South Africa