Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

کپتان سرفراز احمد نے قومی ٹیم کے بولرز کی کارکردگی پر سوال کیا اٹھائے ان کو دیکھا دیکھی دوسرے بھی پاکستانی بولنگ لائن اپ پر طنز کرنے لگے۔ جنوبی افریقہ اور پاکستان کے درمیان جوہانسبرگ میں آخری ٹیسٹ کا آغاز ہوا تو جنوبی افریقہ کے سابق بیٹسمین ہرشل گبز نے پاکستانی بولرز کی کارکردگی کو مایوس کن قرار دے دیا۔
ہرشل گبز نے ٹویٹر پر لکھا کہ پاکستانی بولرز ایک مرتبہ پھر 120 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بولنگ کر رہے ہیں۔ انھوں نے کہا اس کا مطلب پروٹیاز ایک ہی مرتبہ بیٹنگ کریں گے۔ دبے لفظوں میں ہرشل گبز نے یہ کہا کہ پاکستان کو جوہانسبرگ ٹیسٹ میں ایک اننگز سے شکست ہو گی۔ تاہم قومی ٹیم کے بولرز نے ان کے طنز کا پلٹ کر بھرپور جواب دیا۔
ساؤتھ افریقہ کی چوتھی وکٹ 229 رنز پر گری تو پاکستانی بولرز نے افریقی بیٹسمینوں کو پچ پر ٹھہرنے نہ دیا اور ساؤتھ افریقہ کی پوری ٹیم 262 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔
#Pakistan in South Africa 2018/19#Pakistan#South Africa