Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ہاشم آملہ پہلے جنوبی افریقی بلے باز ہیں جنہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں 300 رنز کی انفرادی اننگز کھیلی۔ وہ کافی عرصے سے جنوبی افریقہ کے مستند بیٹسمین مانے جاتے ہیں مگر اب ان کی گرتی ہوئی فارم جنوبی افریقہ کیلئے تشویش کا باعث بنی ہوئی ہے۔ ہاشم آملہ اپنی پچھلی 24 اننگز میں ایک بھی سنچری اسکور نہیں کر سکے اور ایسا ان کے کریئر میں پہلی مرتبہ ہوا۔
اس سے پہلے 2006 میں انھوں نے مسلسل 23 اننگز میں کوئی سنچری نہیں بنائی تھی۔ ہاشم آملہ 121 ٹیسٹ میچز میں 28 سنچریوں کے ساتھ جنوبی افریقہ کیجانب سے سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔ سابق آل راؤنڈر جیکس کیلس ساؤتھ افریقہ کیجانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں 45 سنچریاں بنا کر سرفہرست ہیں۔
#Pakistan in South Africa 2018/19#Pakistan#South Africa