Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

سری لنکا کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز ہارنے کے بعد واحد ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی شکست کا منہ دیکھنا پڑ گیا۔ واحد ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو پینتیس رنز سے شکست دی۔ آکلینڈ میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے 20 اوورز میں سات وکٹوں پر 179 رنز اسکور کیے۔
ایک موقع پر نیوزی لینڈ کی پانچ وکٹیں صرف 55 رنز پر گر گئیں تھیں مگر ڈگ بریسویل نے 44 اور اسکاٹ کگلجن نے 35 رنز بنا کر اسکور 179 رنز تک پہنچا دیا۔ جواب میں سری لنکن ٹیم 144 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔ لوکی فیرگوسن اور اش سوڈھی نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔
سری لنکن کپتان لستھ ملنگا نے شکست کی ذمہ داری بیٹسمینوں پر ڈال دی۔ میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے لستھ ملنگا نے کہا کہ ہم نے اچھا آغاز کیا مگر بیٹسمینوں کو سمجھنا ہو گا کہ میچ کا کس طرح اختتام کیا جاتا ہے۔
#Sri Lanka in New Zealand 2018/19#Sri Lanka#New Zealand