Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

جنوبی افریقہ کی ٹیسٹ ٹیم میں ایک اور مسلمان کرکٹر شامل ہو گیا۔ زبیر حمزہ جنوبی افریقہ کیلئے ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے 100 ویں کھلاڑی بن گئے۔ جنوبی افریقی کپتان فاف ڈوپلیسیز کو سلواوورریٹ کی وجہ سے ایک میچ کی پابندی کی سامنا ہے جس وجہ سے پاکستان کیخلاف تیسرا ٹیسٹ میچ میں زبیر حمزہ کو موقع دیا گیا۔ زبیر حمزہ نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں ملک کی نمائندگی کرنا ان کیلئے اعزاز کی بات ہے۔
انھوں نے کہا کہ دو دن پہلے پتہ چل گیا تھا کہ میں تیسرا ٹیسٹ کھیل رہا ہوں۔ نوجوان بیٹسمین نے کہا کہ ڈیبیو سے پہلے تھوڑا کنفیوژ تھا اور کھلاڑیوں سے ان کے ڈیبیو کے تاثرات جاننے کی کوشش کر رہا تھا۔ زبیر حمزہ کا فرسٹ کلاس ریکارڈ اب تک شاندار رہا ہے۔ انھوں نے 52 فرسٹ کلاس میچز میں 49 کی اوسط سے 3,648 رنز بنا رکھے ہیں۔
#Pakistan in South Africa 2018/19#Pakistan#South Africa