Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

دنیائے کرکٹ کے معروف بیٹسمین اور "دی وال (دیوار)" کا خطاب پانے والے راہول ڈریوڈ 46 برس کے ہو گئے ہیں اور دنیا بھر سے انھیں مبارکباد کے پیغامات موصول ہو رہے ہیں۔ ماضی میں راہول ڈریوڈ ان کھلاڑیوں میں شامل رہے جنھیں آؤٹ کرنے میں بولرز کو ہمیشہ سے ہی مشکلات کا سامنا رہا۔ وہ ان چند کھلاڑیوں میں شامل ہیں جنھوں نے ٹیسٹ اور ون ڈے دونوں فارمیٹس میں 10 ہزار سے زائد رنز اسکور کیے۔
راہول ڈریوڈ نے 164 ٹیسٹ میچز میں 52 کی شاندار اوسط سے 13 ہزار 288 رنز اسکور کیے جس میں 36 سنچریاں شامل ہیں۔ انھوں نے اس فارمیٹ میں 31 ہزار 258 گیندوں کا سامنا کیا جو آج تک ایک ریکارڈ ہے۔ 344 ایک روزہ میچز میں ڈریوڈ نے 12 سنچریوں اور 39 کی اوسط سے 10 ہزار 889 رنز اسکور کیے۔
#India