Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بھارت کے آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا اور بیٹسمین لوکیش راہول کو انٹرٹینمنٹ پروگرام میں شرکت کرنا بھاری پڑ گیا۔ پہلے بھارتی کرکٹ بورڈ نے دونوں سے وضاحت طلب کی اور اب بھارتی بورڈ نے دونوں کھلاڑیوں کو تحقیقات مکمل ہونے تک معطل کر دیا ہے۔ بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے بھی دونوں کھلاڑیوں کے نازیبا بیان پر تنقید کی ہے۔
ہاردک پانڈیا نے انٹرویو میں خواتین سے متعلق نازیبا الفاظ استعمال کیے تھے اور بھارتی بورڈ پر بھی تسلسل کے ساتھ میچز کرانے پر تنقید کی تھی۔ آسٹریلیا میں جب ویرات کوہلی سے اس بارے میں سوال ہوا تو انھوں نے کہا کہ اس قسم کے بیانات ناقابل برداشت ہیں۔
ویرات کوہلی کا مزید کہنا تھا کہ دونوں کھلاڑیوں کو اپنی غلطی کا احساس ہے۔ بھارتی کپتان نے کہا کہ اس اسکینڈل سے آسٹریلیا میں بھارتی ٹیم کی پرفارمنس پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔
#India