Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پہلے ایک روزہ میچ میں آسٹریلیا نے بھارت کو 34 رنز سے شکست دے کر تین میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی۔ آسٹریلیا انٹرنیشنل کرکٹ میں تمام فارمیٹس میں مجموعی طور پر ایک ہزار فتوحات حاصل کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔ سڈنی میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں پانچ وکٹوں پر 288 رنز اسکور کیے۔
آسٹریلیا کی جانب سے عثمان خواجہ، شان مارش، اور پیٹر ہینڈزکومب نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔ بھارتی ٹیم ہدف کے تعاقب میں ناکام رہی اور مقررہ پچاس اوورز میں نو وکٹوں پر 254 رنز بنا سکی۔ اس فتح کے ساتھ آسٹریلیا ٹیم نے تینوں فارمیٹس میں ایک ہزار فتوحات مکمل کر لیں۔ آسٹریلیا نے ون ڈے میں 558، ٹیسٹ میں 384 اور ٹی ٹوئنٹی میں 58 کامیابیاں حاصل کیں۔
انگلش ٹیم 774 فتوحات کے ساتھ دوسرے اور بھارتی ٹیم 711 میچز جیت کر تیسرے نمبر پر موجود ہے۔ پاکستان ٹیم نے انٹرنشینل کرکٹ میں 702 کامیابیاں حاصل کیں مگر بھارتی ٹیم کے مقابلے میں 130 سے زائد میچز کم کھیلے۔