Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ساؤتھ افریقہ اور پاکستان کے درمیان تیسرے ٹیسٹ کا آغاز ہوا تو ڈین ایلگر 6 کے مجموعے پر پویلین لوٹ گئے لیکن ایڈن مرکرم اور ہاشم آملہ نے ساؤتھ افریقہ کو اسکور 132 پر پہنچایا۔ ساؤتھ افریقی بیٹسمین پراعتماد بیٹنگ جاری رکھے ہوئے تھے کہ 229 رنز پر چوتھی وکٹ گرتے ہی ساؤتھ افریقہ کی ٹیم دیکھتے ہی دیکھتے 262 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ پاکستان کیجانب سے فہیم اشرف نے تین، حسن علی، محمد عباس اور محمد عامر نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ شاداب خان کے حصے میں ایک وکٹ ائی۔
پہلے روز کھیل کے اختتام پر محمد عامر جب پریس کانفرنس کیلئے آئے تو ان سے پاکستانی بولرز کی کامیابی کا سوال پوچھا جس کا جواب دیتے ہوئے محمد عامر نے کہا کہ یہ وکٹ پہلے دو میچوں کی وکٹوں سے مختلف تھی اور ہم نے پلان کیا تھا کہ صرف وکٹوں پر بولنگ کریں گے جس وجہ سے کامیابی ملی۔ جب ان سے سوال کیا گیا کہ سرفراز احمد بولرز کی کارکردگی سے ناخوش تھے جس پر محمد عامر نے کہا کہ اس سوال کو چھوڑ دیں۔
#Pakistan in South Africa 2018/19#Pakistan#South Africa