Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

فواد عالم نے پاکستان کی جانب سے کرکٹ کھیلنے کا خواب دیکھا جو کہ پورا ہوا لیکن مسلسل اچھی پرفارمنس کے باوجود ٹیم میں جگہ نہ ملنے پر قومی بیٹسمین نے خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔ کچھ روز قبل فواد عالم نے ایک ٹی وی پروگرام میں شرکت کی اور کہا کہ مجھے ڈر ہے اگر میں نے آواز اٹھائی تو قومی ٹیم میں واپسی کی جو امیدیں ہیں وہ بھی دم توڑ جائیں گی۔ فواد عالم نے 2007 میں ون ڈے ڈیبیو کیا اور 38 ون ڈے میچوں میں 40.25 کی اوسط سے 966 رنز بنائے۔ انھوں نے 2015 میں آخری مرتبہ قومی ون ڈے ٹیم کی نمائندگی کی۔
2007 میں ہی ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو کرنے والے فواد عالم نے 2010 میں آخری ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا۔ ٹیسٹ کرکٹ کی بات کی جائے تو فواد عالم کا فرسٹ کلاس ریکارڈ اور انٹرنیشنل ریکارڈ شاندار ہے۔ فواد عالم نے 155 فرسٹ کلاس میچز میں 56.08 کی اوسط سے 11 ہزار 441 رنز اسکور کیے ہیں جس میں 58 نصف سنچریاں اور 30 سنچریاں شامل ہیں۔ فواد عالم کو تین ٹیسٹ میچز میں بھی پاکستان کی نمائندگی کا موقع ملا اور انھوں نے 41.66 کی اوسط سے 250 رنز بنائے جس میں ان کا بہترین اسکور 168 رہا۔
سابق کپتان یونس خان اور مصباح الحق کی موجودگی میں یہ کہا جاتا رہا کہ ان دو کھلاڑیوں کے ہوتے ہوئے فواد عالم کی ٹیم میں جگہ نہیں بنتی۔ جب دونوں سینیئر کھلاڑی ریٹائر ہوئے تو ایک مرتبہ پھر پاکستان کیجانب سے کھیلنے کیلئے فواد عالم کی امید کا دیا روشن ہوا لیکن چیف سلیکٹر انضمام الحق نے ان کی امید کا دیا یہ کہہ کر بجھایا کہ ہم نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینا چاہتے ہیں۔
#Pakistan