Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

Bangladesh Premier League 2019

بنگلہ دیش پریمیر لیگ کا رنگا رنگ کرکٹ میلہ جاری ہے جہاں کھیلے گئے نویں میچ میں ڈھاکہ ڈائنامائٹس نے رانگپور رائیڈرز کیخلاف سنسنی خیز مقابلے میں دو رنز سے کامیابی اپنے نام کی۔ ڈھاکہ کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز اسکور کیے۔ کیرون پولارڈ 62 اور شکیب الحسن 36 رنز بنا کر نمایاں بلےباز رہے۔ رانگپور رائیڈرز کے فاسٹ بولر سفیع السلام نے تین وکٹیں حاصل کیں۔
ہدف کے تعاقب میں رانگپور رائیڈرز کا آغاز اچھا نہ رہا اور اوپننگ جوڑی 25 رنز پر ہی پویلین لوٹ گئی لیکن رائلی روسو اور محمد مٹھن کے ارادے کچھ اور ہی کہانی سنا رہے تھے۔ روسو نے 44 گینوں پر 83 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی اور مٹھن 49 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ دونوں کھلاڑیوں کے آؤٹ ہونے کے بعد کوئی کھلاڑی بڑا اسکور نہ کر سکا اور ڈھاکہ ڈائنامائٹس نے میچ آخری اوور میں دو رنز سے جیت لیا۔
#Bangladesh Premier League 2019#Dhaka Dynamites#Rangpur Riders