Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بنگلہ دیش پریمیر لیگ کے دسویں میچ میں کومیلا وکٹورینز اور راجشاہی کنگز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوئیں۔ کومیلا وکٹورینز کے کپتان امرل کیص نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا جو کہ ٹیم کے بولرز نے درست ثابت کر دکھایا۔ شاہد آفریدی کی گھومتی گیندیں راجشاہی کنگز کے بیٹسمین سمجھ نہ سکے اور وہ تین وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔ راجشاہی کنگز کی پوری ٹیم 18.5 اوورز میں 124 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔
125 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کومیلا وکٹورینز کی وکٹیں گرنے کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا لیکن بیٹسمینوں نے ہمت نہیں ہاری۔ انعام الحق 40، ایون لیوائس 28 اور تمیم اقبال 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ شاہد آفریدی نے 19ویں اوور کی چوتھی گیند پر چھکا لگا کر اپنی ٹیم کو پانچ وکٹوں سے فتح دلائی۔ عمدہ بولنگ پرفارمنس کی بدولت بوم بوم نے مین آف دی میچ کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔
#Bangladesh Premier League 2019#Comilla Victorians#Rajshahi Kings