Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ساؤتھ افریقہ اور پاکستان کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا آخری میچ جوہانسبرگ میں جاری ہے۔ ساؤتھ افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور اچھا آغاز ملنے کے باوجود پوری ٹیم 262 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ کھیل کے پہلے روز ایڈن مرکرم پاکستانی بولرز کی پٹائی کر رہے تھے تو قومی کپتان سرفراز احمد پریشان نظر آئے۔
حسن علی کی بولنگ کے وقت سرفراز احمد نے فاسٹ بولرز کی ناقص بولنگ پر پرپیشانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حسن میاں اب کوئی پلان بنا لو، کہیں ایک جگہ بولنگ کر لو، صبح سے بولنگ کر رہے ہو سب۔
شاید سرفراز احمد کا یہ کہنا ہی تھا کہ پاکستانی بولرز جوش میں آئے اور ساؤتھ افریقہ کی پوری ٹیم کو 262 رنز پر آؤٹ کر دیا جو کہ ایک وقت میں بڑا اسکور کرتی نظر آ رہی تھی۔
#Pakistan in South Africa 2018/19#Pakistan#South Africa