Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

صرف 16 سال کی عمر میں آسٹریلوی ویمن ٹیم کا حصہ بننے والی ایلیز پیری نے بگ بیش لیگ میں ریکارڈ قائم کر دیا۔ ایلیز پیری بگ بیش لیگ اور ویمنز بگ بیش لیگ میں 2 ہزار رنز بنانے والی پہلی کرکٹر بن گئیں۔ آج تک کوئی مرد کرکٹر بھی بگ بیش لیگ میں 2 ہزار رنز مکمل نہیں کر سکا۔
ویمنز بگ بیش لیگ میں سڈنی سکسرز نے میلبرن رینیگیڈز کو 29 رنز سے شکست دی۔ اس میچ میں ایلیز پیری نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 67 رنز اسکور کیے اور پلیئر آف دی میچ رہیں۔
ان کی اس ریکارڈ ساز اننگز کے باعث سڈنی سکسرز کی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ گئی جہاں اس کا مقابلہ ایک مرتبہ پھر میلبرن رینیگیڈز سے ہو گا جو پہلے ہی سیمی فائنل میں جگہ بنا چکی تھی۔
#Sydney Sixers Women#Melbourne Renegades Women