Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

جنوبی افریقہ کیخلاف تیسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی پہلی اننگز کے دوران تیسرے اور پانچویں نمبر پر بیٹنگ کرنے والے اظہر علی اور اسد شفیق صفر پر آؤٹ ہوئے۔ گزشتہ تین برسوں میں ایسا 34 ویں مرتبہ ہوا کہ پاکستانی ٹاپ آرڈر کے بیٹسمین صفر پر آؤٹ ہوئے ہوں جو اس عرصے میں کسی بھی ٹیم کے ٹاپ آرڈر بلے بازوں کی طرف سے سب سے زیادہ مرتبہ صفر پر آؤٹ ہونے کا منفی ریکارڈ ہے۔
سری لنکا اور جنوبی افریقہ دو ایسے ممالک ہیں جن کے ٹاپ آرڈر بلے باز 30 سے زائد بار صفر پر آؤٹ ہوئے۔ ان تین برسوں میں اسد شفیق سب سے زیادہ 9 بار صفر کی خفت اٹھانے والے ٹاپ آرڈر بلے باز ہیں۔ اس کے بعد سری لنکا کے ڈیمتھ کرونارتنے سات جبکہ پاکستان کے بابر اعظم اور بھارت کے لوکیش راہول چھ، چھ مرتبہ کھاتہ کھولے بغیر ہی آؤٹ ہوئے۔
#Pakistan