Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بھارت نے ہاردک پانڈیا اور لوکیش راہول کے متبادل ٹیم میں شامل کر لیے۔ وجے شنکر آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کیخلاف جبکہ 19 سالہ شبمن گل نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز میں ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ شبمن گل آج کل اچھی فارم میں ہیں اور 2018 میں کھیلے گئے انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ میں پلیئر آف دی ٹورنامنٹ قرار پائے تھے۔ رانجی ٹرافی میں بھی ان کی کارکردگی شاندار رہی۔
وجے شنکر بولنگ آل راؤنڈر ہیں اور انھوں نے بھارتی اے ٹیم کی طرف سے اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔ بھارت اپنا پہلا ایک روزہ میچ 34 رنز سے آسٹریلیا سے ہار گیا تھا جبکہ ابھی مزید دو میچز باقی ہیں۔
ہاردک پانڈیا اور لوکیش راہول کو بھارتی بورڈ کیخلاف بیان دینے اور خواتین کیلئے نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر ٹیم سے ڈراپ کیا گیا۔ دونوں کھلاڑیوں کو تحقیقات مکمل ہونے تک ٹیم میں شامل نہیں کیا جائے گا۔