Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ساؤتھ افریقہ کے فاسٹ بورلز کگیسو رباڈا ان دنوں بیٹسمینوں کیلئے ڈراؤنا خواب بنے ہوئے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ وہ آئی سی سی ٹیسٹ بولرز کی رینکنگ میں نمبرون پوزیشن پر براجمان ہیں۔ کگیسو رباڈا نے پاکستانی بولرز کو اپنا فیورٹ قرار دیا ہے۔ جنوبی افریقی بولر سے ایک انٹرویو میں کھیل کی مختلف گیندوں پر اپنا فیورٹ بولر منتخب کرنے کو کہا گیا۔
انھوں نے ان سوئنگ بولنگ پر عمران خان اور یارکرز پر وقار یونس کا انتخاب کیا۔ باؤنسر گیند کی بات آئی تو کگیسو رباڈا نے وہاب ریاض کو چن لیا۔ آوٹ سوئنگ بولنگ کیلئے انھوں نے جنوبی افریقی بولر ڈیل اسٹین کو اپنا پسندیدہ فاسٹ بولر قرار دیا۔
پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں کگیسو رباڈا اب تک دوسرے کامیاب ترین بولر ثابت ہوئے ہیں اور اب تک تین ٹیسٹ میچز وہ میں 14 وکٹیں لے چکے ہیں۔
#Pakistan#South Africa