Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان ٹیم کے بولنگ کوچ اظہر محمود تیسرے روز کھیل کے اختتام پر پریس کانفرنس کرنے آئے تو انھوں نے بھی بولرز کی کارکردگی پر سوال اٹھا دیا۔ اظہر محمود نے کہا کہ ہماری بولنگ ناتجربہ کار ہونے کی وجہ سے پوری سیریز میں متاثرکن کارکردگی نہیں دکھا سکے اور یہ بولرز ابھی سیکھنے کے مرحلے سے گزر رہے ہیں۔
اظہر محمود نے کہا کہ اگر ٹیسٹ میچز سے پہلے ہمیں ایک، دو پریکٹس میچز مزید مل جاتے تو صورتحال کچھ مختلف ہو سکتی تھی۔ انھوں نے کہا کہ شان مسعود نے اس دورے پر زبردست پرفارمنس دکھائی اور اسد شفیق پراعتماد ہو کر ضرور کھیلے مگر بڑی اننگز نہ کھیل سکے۔
جنوبی افریقہ کی پچز پر بات کرتے ہوئے اظہر محمود نے کہا کہ پچز اس مرتبہ غیرمتوقع تھیں اس لیے بھی بیٹسمینوں کو دشواری ہوئی لیکن ہم بھی برا کھیلے۔
#Pakistan in South Africa 2018/19#Pakistan#South Africa