Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

گزشتہ کئی عرصے سے کامران اکمل ٹیم سے باہر ضرور ہیں مگر وہ آج بھی پاکستان ٹیم کے سب کامیاب ترین وکٹ کیپر بیٹسمین ہیں۔ کامران اکمل نے 13 جنوری کو اپنی 37 ویں سالگرہ منائی۔ کامران اکمل نے 2002 میں پاکستان کیلئے ڈیبیو کیا اور 53 ٹیسٹ میچز میں پاکستان کیلئے 2,648 رنز اسکور کیے جس میں چھ سنچریاں بھی شامل ہیں۔
انھوں نے 157 ون ڈے میچز میں پانچ سنچریوں کی مدد سے 3,236 رنز اسکور کیے۔ 58 ٹی ٹوئنٹی میچز میں انھوں نے 987 رنز بنائے۔ کامران اکمل اپریل 2017 کے بعد سے ٹیم سے باہر ہیں تاہم پاکستان کیجانب سے وکٹ کیپنگ میں سب سے زیادہ کیچز اور اسٹمپنگ کا ریکارڈ آج بھی انہی کے پاس ہے۔
کامران اکمل نے پاکستان کیلئے انٹرنیشنل کرکٹ میں 369 کیچز پکڑے اور 85 اسٹمپ کیے جو آج بھی ایک ریکارڈ ہے۔ وہ 2009 میں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی فاتح ٹیم کا بھی حصہ تھے۔
#Pakistan