Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان ٹیم جنوبی افریقہ کیخلاف پوری ٹیسٹ سیریز میں مشکلات کا شکار رہی اور بیٹسمین چھ میں سے چار اننگز میں 200 کے ہندسے تک بھی نہیں پہنچ سکے۔ اس کی سب سے بڑی وجہ بیٹنگ لائن کی ناکامی ہے۔ اسی ناکامی کے باعث اب پاکستان ٹیم کے سابق کھلاڑی تبدیلیوں کی صدائیں بلند کر رہے ہیں۔
عتیق الزمان پاکستان کی ڈومیسٹک ٹیموں کے کافی قریب رہے ہیں اور ان سے جب پاکستان ٹیسٹ ٹیم کیلئے تین بیٹسمینوں کے نام پوچھے گئے تو انھوں نے فواد عالم، عابد علی اور عمر امین کا نام لیا۔ فواد عالم اور عمر امین پاکستان کیلئے ٹیسٹ میچز کھیل چکے ہیں جبکہ عابد علی کو موقع کا انتظار ہے۔
فواد عالم پاکستان کیجانب سے تین ٹیسٹ میچز میں 41 کی اوسط اور ایک سنچری کی مدد سے 250 رنز بنا چکے ہیں۔ عمر امین کو چار ٹیسٹ میچز میں موقع تو ملا مگر وہ اس سے فائدہ نہ اٹھا سکے۔ وہ چار ٹیسٹ میچز میں صرف 99 رنز بنا سکے اور ٹیم سے ڈراپ ہو گئے۔
#Pakistan