Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان انڈر-16 نے آسٹریلیا انڈر-16 کو تیسرے ون ڈے میں شکست دے کر پانچ میچز کی سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل کر لی۔ آئی سی سی اکیڈمی دبئی میں کھیلے گئے تیسرے ون ڈے میچ میں آسٹریلوی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 38 ویں اوور میں 140 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ پاکستان کے فیصل اکرم نے 26 رنز دے کر پانچ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
پاکستان کیجانب سے احمد خان نے بھی تین شکار کیے۔ ہدف کے تعاقب میں پاکستان انڈر-16 ٹیم بھی مشکلات کا شکار رہی اور 11 رنز پر دو وکٹیں گر گئیں۔ رضوان محمد کے 36 اور حسیب اللہ خان کی 33 رنز کی اننگز نے پاکستان کو فتح سے ہمکنار کرایا۔ دونون ٹیموں کے درمیان پانچ ون ڈے میچز کی سیریز کا چوتھا میچ بدھ کو کھیلا جائے گا۔
#Pakistan#Australia