Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

آسٹریلوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم مارچ میں ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلنے پاکستان نہیں جائے گی تاہم اس کے باوجود پاکستان کرکٹ بورڈ پرامید ہے کہ آسٹریلیا اپنے سکیورٹی وفد کو پاکستان بھیجے گا اور اس کی ٹیم کم ازکم دو میچ کھیلنے کراچی ضرور آئے گی۔
پاکستان میں تیزی سے بہتر ہوتی ہوئی سکیورٹی صورتحال کے باوجود کرکٹ آسٹریلیا اپنی سخت پالیسی پر قائم ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ کرکٹ آسٹریلیا کو 7 جنوری کو پی سی بی نے خط تحریر کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ وہ اپنی سکیورٹی ٹیم کو پاکستان بھیجے تاکہ وہ پاکستان میں سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لے۔
پی سی بی کو ابھی تک کرکٹ آسٹریلیا کے حتمی جواب کا انتظار ہے۔ پی سی بی ترجمان نے کہا کہ جب تک کرکٹ آسٹریلیا کا جواب نہیں آ جاتا، پی سی بی کیلئے اس بات کے امکانات موجود ہیں کہ آسٹریلوی ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی۔
#Pakistan#Australia