Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

دورہ جنوبی افریقہ کو اظہر علی کے ٹیسٹ کریئر کا بدترین دورہ کہا جائے تو کچھ غلط نہ ہو گا۔ قومی ٹیم کے سب سے تجربہ کار کھلاڑی اظہر علی نے جنوبی افریقہ کیخلاف 6 اننگز میں 9.83 کی اوسط سے صرف 59 رنز بنائے۔ ان کی اس کارکردگی کو مدِنظر رکھتے ہوئے پاکستان کے سابق کپتان رمیز راجہ نے انھیں ٹیسٹ ٹیم سے ڈراپ کرنے کا مشورہ دے دیا۔
رمیز راجہ نے کہا کہ ٹیم میں رہنے کیلئے صرف تجربہ ہونا کافی نہیں ہوتا البتہ تجربہ کی بنیاد پر کارکردگی بھی دکھانا ضروری ہے۔ انھوں نے کہا کہ اظہر علی نہ شارٹ پچ گیند کھیل سکتے ہیں اور نہ ہی سوئنگ ہوتی ہوئی گیند کا سامنا کر پاتے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ سیریز میں اس طرح کی کارکردگی دیکھ کر صرف اتنا ہی کہا جا سکتا ہے کہ وہ اپنے تجربہ کی بنیاد پر ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو پائے ہیں تاہم اگر ٹیم کی بیٹنگ میں سدھار لانا ہے تو سخت فیصلے لینے کی ضرورت ہے۔
#Pakistan in South Africa 2018/19#Pakistan#South Africa