Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

بھارتی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بیٹسمین مہندرا سنگھ دھونی بھارتی ٹیم کیجانب سے ون ڈے کرکٹ میں 10 ہزار رنز کا ہندسہ عبور کرنے والے پانچویں بلے باز بن گئے۔ اگرچہ دھونی پہلے ہی 10 ہزار ون ڈے رنز مکمل کر چکے تھے مگر اس میں سے 174 رنز انھوں نے 2007 میں افریقہ الیون کیخلاف 3 ون ڈے میچز کی سیریز میں ایشیا الیون کی نمائندگی کرتے ہوئے بنائے تھے۔
آسٹریلیا کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں اننگز کے آغاز سے قبل دھونی کو یہ اعزاز حاصل کرنے کیلئے صرف ایک رن درکار تھا تاہم دھونی نے اس میچ میں 51 رنز اسکور کیے۔ وہ کارنامہ انجام دینے والے پانچویں بھارتی اور مجموعی طور پر 13ویں کھلاڑی بن گئے۔
ون ڈے فارمیٹ میں 10 ہزار رنز بنانے والے بیٹسمینوں کی فہرست میں انضمام الحق کا نام بھی شامل ہے۔ انضمام الحق ون ڈے کرکٹ میں 11,739 رنز بنا کر چھٹے نمبر موجود ہیں۔