Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

جنوبی افریقی کے فاسٹ بولر ڈیل اسٹین نے پاکستان کے خلاف جوہانسبرگ ٹیسٹ میں قومی ٹیم کے اوپننگ بلے بازوں کو پویلین بھیج کر اپنے کیرئیر کی 433 وکٹیں مکمل کیں اور یوں ڈیل اسٹین ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں زیادہ وکٹیں لینے والے آٹھویں بولر بن گئے۔ انھوں نے نے یہ اعزاز شان مسعود کی وکٹ حاصل کر کے اپنے نام کیا۔
دوسری اننگز کے آغاز سے قبل اسٹین زیادہ وکٹیں لینے والے بولرز کی فہرست میں 11ویں نمبر پر موجود تھے تاہم دو وکٹیں اپنے نام کر کے انھوں نے سابق بولرز رچرڈ ہیڈلے، اسٹورٹ براڈ اور رنگنا ہراتھ کو پیچھے چھوڑ دیا۔
ڈیل اسٹین نے پاکستان کیخلاف باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں فخر زمان کو آؤٹ کر کے جنوبی افریقہ کے کامیاب ترین ٹیسٹ بولر کا اعزاز بھی اپنے نام کیا تھا۔ ڈیل اسٹین تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز میں 12 وکٹیں اپنے نام کر چکے ہیں۔
#Pakistan in South Africa 2018/19#Pakistan#South Africa