Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹسمین بابر اعظم نے جنوبی افریقہ کیخلاف پوری سیریز میں شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔ خاص طور پر ڈیل اسٹین جیسے خطرناک بولر پر وہ مکمل طور پر حاوی رہے۔ تفصیلات کے مطابق بابر اعظم کسی ایک سیریز میں ڈیل اسٹین کو سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بیٹسمین بن گئے ہیں۔ انھوں نے پوری ٹیسٹ سیریز میں ڈیل اسٹین کو 21 چوکے لگائے۔ بابر اعظم نے مجموعی طور پر ڈیل اسٹین کی 78 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 92 رنز بنائے ہیں۔
بابر اعظم کی فاسٹ بولر کیخلاف شاندار بیٹنگ کو جنوبی افریقہ کے کپتان فاف ڈوپلسیز نے بھی سراہا۔ ڈوپلیسیز نے کہا کہ میں نے کبھی کسی بیٹسمین کو ڈیل اسٹین کے خلاف اس طرح جارح انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے نہیں دیکھا۔ ساؤتھ افریقی کپتان نے مزید کہا کہ بابر اعظم کی مشکل پچز پر اس قسم کی بیٹنگ دیکھ اندازا لگایا جا سکتا ہے کہ وہ ایک ورلڈکلاس بیٹسمین ہیں۔
#Pakistan in South Africa 2018/19#Pakistan#South Africa