Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اپنا بچگانہ وقت بھول کر اب دوسروں پر تنقید کرنے لگے۔ بھارتی کرکٹر لوکیش راہول اور ہاردک پانڈیا کے خواتین کیلئے نازیبا بیان کے بعد کوہلی نے دونوں کھلاڑیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس قسم کے بیانات ناقابل برداشت ہیں۔ انھوں نے کہا تھا کہ کھلاڑیوں کو اس قسم کے بیان دینے سے پہلے سوچنا چاہیے کہ وہ بھارتی ٹیم کی نمائندگی کرتے ہیں۔
اگر کوہلی کے ماضی پر نظر ڈالی جائے تو وہ بھی اس قسم کے بیانات دے چکے ہیں۔ کوہلی سے ایک مرتبہ رپورٹر نے سوال کیا تھا کہ آپ کی اپنی "گرل فرینڈ" سے سب سے چھوٹی ملاقات کون سی رہی ہے؟ انھوں نے بتایا تھا کہ ایک مرتبہ میں کسی لڑکی کو دیکھنے گیا تھا اور پانچ منٹ میں ہی وہاں سے بھاگ نکلا تھا۔
وجہ بتاتے ہوئے ویرات کوہلی نے کہا تھا کہ میں نے اس لڑکی کو کبھی دیکھا نہیں تھا مگر جب میں نے اسے دیکھا تو وہ بلکل بھی خوبصورت نہیں تھی اس لیے اسے دیکھنے کے بعد میں فوراً وہاں سے بچ بچا کر نکلا تھا۔
#India