Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چوتھے ایڈیشن کے آغاز سے قبل لاہور قلندرز کی انتظامیہ کو بڑی کامیابی مل گئی۔ پلاٹینم کیٹگری میں لاہور قلندرز نے ساؤتھ افریقہ کے سابق کپتان اے بی ڈویلیئرز کو منتخب کیا تھا جنہوں نے پی ایس ایل فور کے پاکستان میں ہونے والے میچز کھیلنے کا فیصلہ بھی کر لیا ہے۔ ابتدائی طور پر اے بی ڈویلیئرز نے صرف پی ایس ایل کے سات میچز کھیلنے کا اعلان کیا تھا۔
اے بی ڈویلیئرز نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ میں لاہور آ رہا ہوں۔ انھوں نے کہا کہ لاہور قلندرز کے 9 اور 10 مارچ کو لاہور میں ہونے والے میچز کیلئے میں ٹیم کا حصہ ہوں گا۔ سابق ساؤتھ افریقی کپتان نے مزید کہا کہ میں آخری مرتبہ 2007 میں پاکستان میں کھیلا تھا اور دوبارہ وہاں جا کر کھیلنے کا بےصبری سے انتظار کر رہا ہوں۔ اپنے ویڈیو پیغام کے آخر میں انھوں نے کہا کہ میں ہوں قلندر۔