Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان سپر لیگ کا کرکٹ میلہ شروع ہونے میں ایک مہینہ رہ گیا ہے اور ملتان سلطانز کی ٹیم کو ٹورنامنٹ کے آغاز سے قبل بڑا نقصان اٹھانا پڑھ گیا۔ بنگلہ دیش پریمیر لیگ میں کہنی کی انجری کا شکار ہونے والے اسٹیو سمتھ پاکستان سپر لیگ سے بھی باہر ہو گئے ہیں۔ ملتان سلطانز نے اپنے پیغام میں کہا کہ اسٹیو سمتھ کی انجری کا سن کر افسوس ہوا اور ہم ان کی جلد صحتیابی کیلئے دعا گو ہیں۔
اسٹیو سمتھ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ میں بہت افسردہ ہوں کیونکہ انجری کی وجہ سے میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کیلئے دستیاب نہیں ہوں گا۔ انھوں نے کہا کہ میں پی ایس ایل کھیلنے کیلئے پرجوش تھا اور اپنی ٹیم کو ٹرافی جتوانے میں اہم کردار ادا کرنا چاہتا تھا۔ اسٹیو سمتھ نے مزید کہا کہ ملتان سلطانز کی ٹیم بہت مضبوط ہے اور مجھے یقین ہے کہ ٹیم اچھا پرفارم کرے گی۔