Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ساؤتھ افریقہ کیخلاف تیسرا ٹیسٹ پاکستان کیلئے اچھا ثابت نہیں ہوا اور قومی ٹیم کو تین میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز میں کلین سویپ شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ جوہانسبرگ ٹیسٹ قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کیلئے بطور وکٹ کیپر اچھا ثابت ہوا۔ سرفراز احمد نے پاکستان کی طرف سے ایک ٹیسٹ میچ میں سب سے زیادہ (10) کیچز پکڑنے کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔
اس سے قبل یہ پاکستانی ریکارڈ راشد لطیف اور کامران اکمل کے پاس تھا جنہوں نے ایک ٹیسٹ میچ میں 9، 9 کیچ پکڑے تھے۔ اس کے علاوہ سرفراز احمد بطور وکٹ کیپر کپتان ایک ٹیسٹ میچ میں سب سے زیادہ کیچ پکڑنے والے کپتان بھی بن گئے۔ سرفراز احمد کے اس ریکارڈ پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی کپتان سرفراز احمد کو ٹویٹر پر مبارکباد دی۔
#Pakistan in South Africa 2018/19#Pakistan#South Africa