Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان جاری تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں کینگروز نے 34 رنز سے فتح سمیٹ کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی۔ دونوں ٹیموں کے سیریز کا دوسرا ون ڈے میچ آج ایڈیلیڈ کے میدان پر کھیلا جا رہا ہے۔ پہلے میچ میں بھارت کے امباٹی رائیڈو کو دو اوورز کرانا مہنگے پڑ گئے۔
آف اسپنر امباٹی رائیڈو نے دو اوورز میں 13 رنز دیے اور کوئی وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوئے لیکن اپنا بولنگ ایکشن رپورٹ کرا بیٹھے۔ امباٹی رائیڈو کو آئندہ 14 روز کے اندر اپنے بولنگ ایکشن کا ٹیسٹ کرانا ہو گا اور فائنل رپورٹ آنے تک انھیں بولنگ کرانے کی اجازت ہو گی۔
اگر امباٹی رائیڈو کے بازو کا خم 15 ڈگری سے زیادہ ہوا تو انھیں ایک سال تک بولنگ کرانے کی اجازت نہیں ہو گی۔ امباٹی رائیڈو اسپشلسٹ بیٹسمین ہیں جنہوں نے 46 ون ڈے میچز میں 49.89 کی اوسط سے 1,447 رنز بنا رکھے ہیں۔