Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

لاہور قلندرز کے مالک فواد رانا نے اپنے وڈیو پیغام میں شائقین کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ کرکٹ کی تاریخ کے بہترین کھلاڑی اے بی ڈویلیئرز پی ایس ایل کھیلنے پاکستان آ رہے ہیں۔ فواد رانا نے کہا کہ اے بی ڈویلیئرز 9 اور 10 مارچ کو زندہ دلان لاہور کے درمیان ہوں گے۔
اس موقع پر جاوید آفریدی نے لاہور قلندرز کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ لاہور قلندرز کی انتظامیہ نے زبردست کام کیا اور پاکستان سپر لیگ کسی ایک ٹیم کی نہیں بلکہ ہم سب کی لیگ ہے۔ انھوں نے اے بی ڈویلئیرز کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے دیگر کھلاڑیوں کو بھی پاکستان آنے پر قائل کرنا ہے۔
شائقین نے بھی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اے بی ڈویلیئرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی آمد پر انھیں بہترین انداز میں خوش آمدید کہا جائے گا۔ اے بی ڈویلیئرز 2007 میں پاکستان کا دورہ کر چکے ہیں اور اب 12 سال بعد پھر سے پاکستان میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔