Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

شاہد آفریدی ان دنوں بنگلہ دیش پریمیر لیگ میں ایکشن میں نظر آ رہے ہیں اور اسی دوران انھوں نے دو ریکارڈز بھی قائم کر دیے ہیں۔ وہ گزشتہ دنوں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 300 وکٹیں اور 4 ہزار رنز بنانے والے پہلے پاکستانی اور دنیا کے تیسرے آل راؤنڈر بنے۔ اب وہ پروفیشنل کرکٹ میں 900 میچز کھیلنے والے پہلے پاکستانی بن گئے ہیں۔
شاہد آفریدی نے فرسٹ کلاس میں 113، لسٹ اے میں 501 اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 286 میچز کھیلے۔ اس کے علاوہ وہ 524 انٹرنیشنل میچز میں پاکستان کی نمائندگی بھی کر چکے ہیں۔
ریکارڈ پر ٹویٹ کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ انھوں نے یہاں تک پہنچنے کا کبھی سوچا بھی نہیں تھا مگر یہ سب کچھ فینز کی سپورٹ کی وجہ سے ممکن ہوا جو میری طاقت بنے رہے۔