Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں پاکستانی بیٹسمین مکمل طور پر فلاپ ہو گئے۔ کوئی پاکستانی تین ٹیسٹ کی چھ اننگز میں سنچری اسکور نہ کر سکا۔ بیٹسمینوں کے اعدادوشمار پر نظر ڈالیں تو امام الحق تین ٹیسٹ کی چھ اننگز میں صرف 149 رنز ہی بنا سکے۔ فخر زمان نے دو ٹیسٹ کی چار اننگز میں 32 رنز بنائے۔
ٹیم کے سب سے سینیئر کھلاڑی اظہر علی نے سب کو مایوس کیا۔ وہ تین ٹیسٹ کی چھ اننگز میں صرف 59 رنز بنا سکے۔ سرفراز احمد چھ اننگز میں 112 رنز تک پہنچ سکے۔ اسد شفیق نے چھ اننگز میں دو نصف سنچریوں کی مدد سے 186 رنز اسکور کیے۔
دورہ جنوبی افریقہ میں صرف شان مسعود اور بابر اعظم کی پرفارمنس اطمینان بخش رہی۔ شان مسعود نے چھ اننگز میں 228 اور بابر اعظم نے چھ اننگز میں 221 رنز بنائے۔