Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں 0-3 سے کلین سویپ شکست کے بعد پاکستان ٹیم کی رینکنگ میں تنزلی جبکہ پروٹیاز ٹیم کی ترقی ہو گئی۔ پاکستان کے خلاف سیریز میں فتح کے بعد جنوبی افریقہ کو چار اہم پوائنٹس ملے۔ ساؤتھ افریقہ نے انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دوسری پوزیشن پر قبضہ کر لیا۔
پاکستان نے 92 پوائنٹس کے ساتھ سیریز کا آغاز کیا تھا مگر سیریز میں شکست کے بعد 88 پوائنٹس ہو گئے اور قومی ٹیم کو ساتویں پوزیشن پر جانا پڑا۔ سری لنکن ٹیم 91 پوائنٹس کے ساتھ پھر سے چھٹے نمبر پر آ گئی۔ آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیتنے والی بھارتی ٹیم 116 پوائنٹس کے ساتھ آئی سی سی رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر براجمان ہے۔