Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں اپنی غلطیاں تسلیم کر لیں۔ میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے مکی آرتھر نے کہا کہ ہم نے سیریز میں اچھا پرفارم نہیں کیا اور بڑے اسکور نہ کرنا شکست کی اصل وجہ ہے۔
قومی ٹیم کے ہیڈکوچ نے کہا کہ ہم کم اسکور پر ضرور آؤٹ ہوئے مگر ہم نے جنوبی افریقہ کو بھی زیادہ اسکور نہ کرنے دیا تاہم ڈی کوک پوری سیریز میں فرق ثابت ہوئے اور انھوں نے اہم مواقعوں پر رنز کر کے جنوبی افریقہ کو برتری دلائی۔
مکی آرتھر نے کہا کہ ہماری اگلی ٹیسٹ سیریز میں کافی وقت ہے اور اپنی غلطیوں کا جائزہ لے کر انھیں دور کرنے کی کوشش کریں گے۔ ہیڈ کوچ نے بابر اعظم اور شان مسعود کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بابر اعظم کی پرفارمنس سے ان کی ٹیسٹ ٹیم میں سوالات اٹھانے والوں کے منہ بند ہو گئے ہیں۔