Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بگ بیش لیگ میں امپائر کی ایک غلطی بیٹسمین کو بھاری پڑ گئی۔ سڈنی سکسرز اور پرتھ اسکارچرز کے درمیان میچ میں امپائر بولر کی گیندوں کو یاد نہ رکھ پائے اور چھ بال کا اوور سات گیندوں میں تبدیل ہو گیا۔ اوور کی ساتویں بال پر بیٹسمین غلط شاٹ کھیل کر فیلڈر کے ہاتھوں میں کیچ دے بیٹھے اور انھیں پویلین کیجانب روانہ ہونا پڑا۔
براڈ کاسٹر نے اوور 7 گیندوں کا ہونے کی نشاندہی کی تاہم قوانین کی رو سے امپائر کا فیصلہ قائم رہا اور کلنجر کو پویلین واپس لوٹ گئے۔ بد قسمتی سے آوٹ ہونے والے پرتھ اسکارچرز کے بیٹسمین کلنجر پانچ گیندوں کا سامنا کر کے دو رنز ہی بنا سکے۔ پرتھ اسکارچرز نے 177 رنز کا ہدف 7 گیندوں قبل پہلے حاصل کر کے میچ میں فتح اپنے نام کی تھی۔