Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز پاکستانی بلے بازوں کیلئے ایک ڈراؤنا خواب ثابت ہوئی۔ کپتان سمیت کوئی بھی بلے باز قومی ٹیم کو شکستوں سے نہ بچا سکا مگر سرفراز احمد کیلئے بطور وکٹ کیپر پروٹیاز کے خلاف سیریز ریکارڈ ساز رہی۔ سرفراز احمد نے جوہانسبرگ ٹیسٹ میں 10 کیچز پکڑ کر پاکستان کی جاں سے ایک ٹیسٹ میچ میں سب سے زیادہ کیچز تھامنے کا اعزاز اپنے نام کیا۔
سیریز کے اختتام تک سرفراز احمد نے تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں بطور پاکستانی وکٹ کیپر زیادہ کیچز پکڑنے کا اعزاز بھی اپنے نام کر لیا۔ انھوں نے سیریز میں مجموعی طور پر 19 کیچز پکڑ کر سابق کپتان راشد لطیف کا ریکارڈ توڑا۔ جوہانسبرگ ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کے کوئنٹن ڈی کوک اور کپتان سرفراز احمد نے بھی مشترکہ طور پر ایک اعزاز اپنے نام کیا۔
دونوں وکٹ کیپرز نے ایک ٹیسٹ میچ میں وکٹوں کے پیچھے 17 شکار کر ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایک نیا ریکارڈ بنا ڈالا۔ تیسرے ٹیسٹ میچ میں سرفراز احمد نے 10 جبکہ کوئنٹن ڈی کوک نے 7 کیچز پکڑے تھے۔