Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان کو جنوبی افریقہ کے خلاف ایک اور ٹیسٹ سیریز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ یہ قومی ٹیم کی جنوبی افریقہ کی سرزمین پر مسلسل پانچویں ٹیسٹ سیریز میں شکست تھی۔ پاکستان نے 1998 میں پروٹیاز کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز 1-1 سے برابر کی تھی جس کے بعد 20 برس کے طویل عرصہ میں قومی ٹیم سیریز میں فتح تو دور سیریز ڈرا کرنے میں بھی کامیاب نہیں ہو سکی۔
20 سال میں پانچ ٹیسٹ سیریز میں قومی ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا جس میں دو بار جنوبی افریقہ نے کلین سویپ بھی کیا۔ پاکستان نے جنوبی افریقہ میں 15 ٹیسٹ میچز کھیلے ہیں جس میں سے صرف دو میں کامیابی ملی اور ایک میچ ڈرا ہوا جبکہ 12 میں پاکستان کو شکست ہوئی۔ 2007 میں آخری بار پاکستان نے جنوبی افریقہ میں ٹیسٹ میچ جیتا تھا اور 11 سال میں پاکستان کو پروٹیاز کی سرزمین پر ایک ٹیسٹ فتح بھی نصیب نہیں ہوئی۔