Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

گزشتہ روز پاکستان سپر لیگ کے گورننگ کونسل کا اہم اجلاس ہوا۔ متحدہ عرب امارات اور پاکستان میں پی ایس ایل میچز کے دوران شائقین کو اسٹیڈیم تک لانے کیلئے شٹل سروس چلانے پر اتفاق کیا گیا۔ پی ایس ایل کے دوران ملک بھر میں بڑی اسکرینوں پر بھی میچز دکھانے پر بات جیت کی گئی جبکہ ٹکٹوں کے نظام کو بہتر اور موثر بنانے پر غور کیا گیا۔
اجلاس کے بعد چیئر مین پی سی بی کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل ہمارا برانڈ ہے اس کیلئے سب کو مل کر اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ ذرائع کے مطابق احسان مانی نے فرنچاٸزز کو نقصانات پورے کرنے کیلئے مختلف حکمت عملی اپنانے کی ہدایت بھی کی ہے۔ فرنچاٸزز نے بھی اجلاس میں زیادہ غیرملکی کھلاڑیوں کو پاکستان لانے کی یقین دہانی کرائی۔